دلّی ہوائی اڈّے سے معمول کی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دلّی انٹرنیشنل ایئر پورٹ لمیٹڈ نے ایک ایڈوائزری میں بتایا ہے کہ البتہ شہری ہوابازی سے متعلق سکیورٹی کے بیورو کی ہدایت کے مطابق موجودہ فضائی حدود اور سکیورٹی اقدامات میں اضافے کے تناظر میں کچھ پروازوں کے اوقات پر اثر پڑ سکتا ہے اور سکیورٹی سے متعلق کارروائی میں بھی زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ اُس نے کہا ہے کہ مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ایئر لائنز سے رابطے میں رہیں اور تازہ معلومات حاصل کریں۔ Cabin اور چیک اِن بیگیج کے لیے تجویز کردہ رہنماء خطوط پر قائم رہیں اور ممکنہ سکیورٹی تاخیر سے بچنے کے لیے پہلے پہنچیں۔×
Site Admin | May 12, 2025 9:53 AM | DELHI AIRPORT ADVISORY
دلّی ہوائی اڈّے سے معمول کی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔
