دلّی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر پی ٹی اوشا کی موجودگی میں آج صبح قومی راجدھانی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم سے اولمپک ڈے دوڑ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ بعد میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، محترمہ گپتا نے کہا کہ دلّی میں اولمپک ڈے کی تقریب اور دوڑ کے انعقاد سے بے حد خوشی ہوئی، کیونکہ دلّی کے ہزاروں باشندوں نے اس میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، ملک کھیلوں کے بہتر بنیادی ڈھانچے اور کھلاڑیوں کے لیے سہولیات کے لحاظ سے مسلسل ترقی کر رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دلّی اور پورا ملک 2036 کے اولمپک کھیلوں کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری بھارت کو یہ اعزاز عطا کرے گی اور بھارت پوری لگن کے ساتھ اولمپک کھیلوں کا انعقاد کرے گا۔