ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

دلّی سرکار نے، غریب خواتین کو ہر ماہ ڈھائی ہزار روپے فراہم کرنے کے لیے مہیلا سَمردھی یوجنا کو منظوری دے دی ہے۔

دلّی سرکار نے، غریب خواتین کو ہر ماہ ڈھائی ہزار روپے فراہم کرنے کے لیے مہیلا سَمردھی یوجنا کو منظوری دے دی ہے۔ اس بات کا اعلان ایک پریس کانفرنس کے دوران دلّی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کیا۔ انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ دلّی سرکار کی کابینہ کی ایک میٹنگ ہوئی تھی، جس میں اس اسکیم کو منظوری دی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اسکیم کے نفاذ کے لیے 5 ہزار ایک سو کروڑ روپے کا بجٹ منظور کیا گیا ہے۔ اس کمیٹی نے دلّی کے وزراء آشش سود، پرویش صاحب سنگھ اور کپل مشرا کو ممبروں کی حیثیت سے شامل کیا ہے۔ دلّی کی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مہیلا سَمردھی یوجنا کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے کے لیے جلد ہی ایک پورٹل کا آغاز کیا جائے گا۔

خواتین کو مالی فائدے بلا روک ٹوک پہنچانے اور اُس میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے آدھار پر مبنی e-KYC اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ محترمہ گپتا نے کہا کہ دلّی سرکار قومی راجدھانی کی خواتین کے تحفظ اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے بھی کام کرے گی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں