July 15, 2025 10:16 AM | DELHI CLEARANCE

printer

دلّی حکومت نے کاروبار میں سہولت کو فروغ دینے کیلئے ماحول کیلئے سازگار صنعتوں کی آلودی سے متعلق کلیئرنس کیلئے 20 دن کی حد مقرر کی ہے۔

دلی سرکار نے کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے کے لیے ماحولیات کے لیے سازگار زمرے کی صنعتوں کے لیے آلودگی سے متعلق کلیئرنس کے لیے 20 دن کی حد مقرر کی ہے۔ دلی کے ماحولیات اور صنعتوں کے محکمے کے وزیر منجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ یہ پہلے کے مقررہ 120 دن کے وقت کے مقابلے بہت زیادہ کم ہے۔ سرکار کے اس عمل سے 65 سے زیادہ اقسام کی صنعتوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا جن کی ماحولیات کے لیے سازگار زمرے، عام طور پر آلودگی نہ پھیلانے والے اور کم خطرے والے شعبے کے تحت درجہ بندی کی گئی ہے، پہلے اِن کے کلیئرنس کے لیے طویل اور پیچیدہ منظوری کا طریقہ کار تھا۔ اِن اصلاحات سے دلی کے MSME شعبے میں ماحولیات کی حفاظت کو برقرار رکھتے ہوئے صنعتی سرگرمیوں میں تیز آنے کی امید ہے۔جناب سرسا نے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ اور وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا ان اصلاحات کو حقیقت بنانے میں ان کی مسلسل حمایت اور دور اندیش قیادت کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈبل انجن سرکار نے وہ کام کر دیا ہے جو 50 سال میں نہیں ہو سکا تھا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ یہ صرف اصلاحات نہیں بلکہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے کہ ہم راجدھانی میں کس طرح کاروباری اداروں کی مدد کرتے ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔