July 22, 2025 10:20 AM | KARNATKA-ISRO

printer

 خلائی تحقیق کا بھارتی ادارہ اِسرو NASA کے اشتراک سے تیار کردہ ارضیاتی مشاہدے سے متعلق سیارچہ NISAR اگلے ہفتے لانچ کرے گا۔

   خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم ISRO، ارضیاتی مشاہدے سے متعلق سیارچہ، NISAR لانچ کرے گی۔ اِسے امریکی خلائی ایجنسی NASA کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا ہے اور اِسے 30 جولائی کو شام پانچ بجکر 40 منٹ پر شری ہری کوٹہ سے داغا جائے گا۔ GSLV F-16 ہیوی لفٹ راکٹ اِس سیارچے کو 743 کلو میٹر Sun Synchronous مدار میں پہنچائے گا۔ NISAR سیارچہ ہر 12 دن بعد پوری دنیا کا چکر لگائے گا اور ہر موسم میں دن اور رات ہائی ریزولیوشن ڈیٹا فراہم کرے گا۔

          مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔                         V/C Sudhindra

ناسا کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا NISAR سیارچہ آسمان میں باریکی سے نگاہ رکھنے والا آلہ ہوگا۔ یہ ارضیاتی مشاہدے سے متعلق پہلا سیارچہ ہوگا، جوDual Frequency Synthetic Aperture  سے لیس ہے۔ ناسا کے L بینڈ اور اِسرو کے S  بینڈ ریڈار، ناسا کے 12 میٹر کے mesh Reflector انٹینا کا استعمال کریں گے، جسے اسرو کے موڈیفائی کیے گئے سیٹیلائٹ سے مربوط کیا گیا ہے۔ L بینڈ ریڈار گھنٹے جنگلوں اور گھنی جھاڑیوں کے اندر بھی دیکھ سکتا ہے، جبکہ S  بینڈ سے سطح کی انتہائی واضح تفصیلات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ یہ سیارچہ پہلی مرتبہ سویپ سار ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے زمین کا مشاہدہ کرے گا۔ یہ ریڈار زمین کی سطح پر سمندری برف میں تبدیلی، جنگلات، طوفانوں کی ٹریکنگ، مٹی کی نمی میں بدلاؤ، سطح زمین پر موجود پانی کی میپنگ اور قدرتی آفات کے امکانات کا پتہ لگا سکتے ہیں۔

بینگلورو سے سدھیندر کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامہ کے لیے میں……..

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔