July 22, 2025 10:20 AM
21
خلائی تحقیق کا بھارتی ادارہ اِسرو NASA کے اشتراک سے تیار کردہ ارضیاتی مشاہدے سے متعلق سیارچہ NISAR اگلے ہفتے لانچ کرے گا۔
خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم ISRO، ارضیاتی مشاہدے سے متعلق سیارچہ، NISAR لانچ کرے گی۔ اِسے امریکی خلائی ایجنسی NASA کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا ہے اور اِسے 30 جولائی کو شام پانچ بجکر 40 منٹ پر شری ہری کوٹہ سے داغا جائے گا۔ GSLV F-16 ہیوی لفٹ راکٹ اِس سیارچے کو 743 کلو میٹر Sun Synchronous مدار میں پہنچائے گا۔ NISAR سیارچہ ہر 12 دن بعد پوری دنیا کا چکر لگائے گا اور ہر موسم میں دن اور رات ہائی ریزولیوشن ڈیٹا فراہم کرے گا۔ مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔ V/C Sudhin...