خارجہ سکریٹری وِکرم مسری نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔ جس پر کل اس کے ساتھ اس جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا۔ نئی دلّی میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جناب مسری نے کہا کہ مسلح افواج اِن خلاف وزریوں کا مناسب اور صحیح جواب دے رہی ہیں اور بھارت نے اِن خلاف ورزیوں کا بہت سخت نوٹس لیا ہے۔ بھارت نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ اِن خلاف ورزیوں سے نمٹنے کیلئے مناسب اقدامات کرے اور صورتحال سے نمٹنے کیلئے سنجیدہ اور ذمہ داری سے کام لے۔ جناب مسری نے کہا کہ مسلح افواج صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ اُنہیں ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ بین الاقوامی سرحد کے ساتھ ساتھ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں کے کسی بھی واقعہ سے سختی سے نمٹیں۔