حکومت پانچ سال کے وقفے کے بعد ناتھولا کے راستے کیلاش مانسروور یاترا دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہے۔ 

حکومت پانچ سال کے وقفے کے بعد ناتھولا کے راستے کیلاش مانسروور یاترا دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہے۔    15 جون 2025 کو عقیدتمندوں کا پہلا بیچ گینگٹوک پہنچے گا۔ اِس سفر کا آغاز بھگوان شیو کے مقدس قیام گاہ گینگٹوک سے شروع ہوگا اور عقیدتمند ناتھولا سے ہوتے ہوئے کیلاش اور مانسروور تک جائیں گے۔ 48 عقیدتمندوں پر مشتمل 10 بیچ 20 سے 21 دن کی یاترا کریں گے۔ اُن کے ساتھ رابطہ افسران اور باورچی اور معاون عملہ بھی ہوگا۔ روانگی سے پہلے عقیدتمند گیارہ جون کو میڈیکل چیک اَپ اور پرمٹ کلیئرنس کیلئے دلّی پہنچیں گے۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

V/C Dilli Ram Dulal/ Mainak Chatterjee

عقیدتمندوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے سکّم کی حکومت نے مختلف مراکز، رہائش گاہوں اور طبّی خدمات سمیت مناسب بندوبست کیے ہیں۔ گنگٹوک میں سفر کے آغاز سے پہلے کے پروگراموں میں یوگ سیشن، صبح کی ورزش اور مراقبے کا عمل شامل ہے۔ سیاحت کے محکمے کی طرف سے عقیدتمندوں کو راستے اور سفر کے پروگرام کے تعلق سے واقف کرایا جائے گا۔

ایڈیشنل چیف سکریٹری سی-ایس راؤ نے سکّم کے منفرد جغرافیہ کو سفر کے لیے مثالی قرار دیا۔ انہوں نے عقیدتمندوں کو مشورہ دیا کہ وہ ضروری اونی کپڑے اور دوائیاں ساتھ میں رکھیں۔ اس سفر کو کامیاب اور محفوظ بنانے کے لیے سکّم حکومت پوری طرح سے پُر عزم ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔