حکومت نے کہا ہے کہ لڑائی کی طرز پر بنائے گئے کئی گیمنگ ویڈیوز کو بھارت-پاکستان حالیہ ٹکراؤ کی حقیقی فوٹیج کے طور پر غلط طریقے سے پھیلایا جا رہا ہے۔ حکومت نے لوگوں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ اس طرح کے پروپیگنڈے کی پوسٹ کا شکار نہ بنیں۔ پریس انفورمیشن بیورو کی Fact Check Unit نے لوگوں سے محتاط رہنے کیلئے کہا ہے۔
وہاٹس ایپ پر بھی ایک پیغام پھیلایا جا رہا ہے، جس میں یہ کہا گیا ہے کہ بھارت کے وزیر دفاع کے دفتر نے بھارت-پاکستان صورتحال کے تناظر میں لوگوں کو تیار رہنے کے لیے ہدایات دی ہیں۔ PIB نے بتایا ہے کہ یہ پیغام فرضی ہے۔ اُس کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے ایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کی ہیں۔
سامعین، جیسا کہ پاکستان سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ پھیلانے کا سہارا لے رہا ہے، اس نازک حالات میں معلومات کے ایک ایک جزو کو احتیاط سے جانچنا بے حد ضروری ہے۔ اگر آپ تک مشکوک مواد پہنچتا ہے، خاص طور پر بھارتی مسلح افواج سے متعلق یا موجودہ صورتحال سے متعلق کوئی معلومات پہنچتی ہے تو آپ اس کی اطلاع PIB فیکٹ چیک کو ضرور دیں۔
سامعین اس طرح کے مواد کو واٹس ایپ نمبر: 8799711259 اور ای میل آئی ڈی factcheck@pib.gov پر بھی شیئر کر سکتے ہیں۔x