ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

حکومت نے خوراک کو سب کیلئے یقینی بنانے اور اِس کی ذخیرہ اندوزی، نیز قیاس آرائیوں سے نمٹنے کے مقصد سے گیہوں کو ذخیرہ کرنے کی حد مقرر کردی ہے۔

حکومت نے خوراک کو سب کیلئے یقینی بنانے اور اِس کی ذخیرہ اندوزی، نیز قیاس آرائیوں سے نمٹنے کے مقصد سے گیہوں کو ذخیرہ کرنے کی حد مقرر کردی ہے۔ ذخیرے کی یہ حد سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تاجروں، تھوک بیوپاریوں، خردہ فروشوں، بڑے خردہ فروشوں اور گیہوں کی پیکنگ کرنے والوں پر عائد ہوگی۔

          وزارت نے گیہوں ذخیرہ کرنے والی سبھی کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ ہر جمعہ کو، گیہوں کے ذخیرے سے متعلق پورٹل پر اپنے ذخیرے کی تفصیلات بتائیں۔

آئندہ تہواروں کے دنوں سے پہلے گیہوں کی قیمتوں کو اعتدال پر لانے کی لگاتار کوشش کے طور پر حکومت نے گیہوں ذخیرہ کرنے کی حد پر نظرِ ثانی کا فیصلہ کیا ہے جو اگلے سال 31 مارچ تک جاری رہے گا۔

وزارت نے بتایا کہ ملک میں گیہوں وافر مقدار میں دستیاب ہے۔ مرکزی حکومت نے ربیع کے مارکیٹنگ سیزن 2025-26 میں تین سو لاکھ ٹن سے زیادہ گیہوں خریدا ہے۔

خوراک اور تقسیم عامہ کا محکمہ گیہوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور ملک میں اِس کی آسانی سے دستیابی کے لیے اِس کی اسٹاک صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔