حکومت نے، ایئر انڈیا کی پرواز AI-171 کے، حادثے کا شکار ہونے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کثیر جہتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ طیارہ جمعرات کو احمد آباد سے لندن کے Gatwick ہوائی اڈّے جا رہا تھا۔
شہری ہوابازی کی وزارت نے، ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ یہ کمیٹی پروازیں چلائے جانے کے موجودہ معیاری طریقِ کار اور اُن رہنماء خطوط کی جانچ کرے گی، جو اس طرح کی اچانک صورتحال کی روک تھام اور اِس سے نمٹنے کے لیے جاری کی گئی تھیں۔
یہ کمیٹی مستقبل میں اِس طرح کے حادثات سے نمٹنے کے لیے جامع رہنماء خطوط بھی تجویز کرے گی۔
پوسٹ میں میں کہا گیا ہے کہ یہ کمیٹی، متعلقہ تنظیموں کی طرف سے جاری دیگر تحقیقات کا کوئی متبادل نہیں ہے، البتہ یہ مستقبل میں اِس طرح کی صورتحال کی روک تھام اور اِس سے نمٹنے کے لیے رہنماء خطوط تشکیل دینے پر توجہ مرکوز کرے گی۔×