June 14, 2025 9:53 AM
22
حکومت نے، احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی ایک کثیر جہتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
حکومت نے، ایئر انڈیا کی پرواز AI-171 کے، حادثے کا شکار ہونے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کثیر جہتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ طیارہ جمعرات کو احمد آباد سے لندن کے Gatwick ہوائی اڈّے جا رہا تھا۔ شہری ہوابازی کی وزارت نے، ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ یہ کمیٹی پروازیں چلائے جانے کے موجودہ معیاری طریقِ کار اور اُن رہنماء خطوط کی جانچ کرے گی، جو اس طرح کی اچانک صورتحال کی روک تھام اور اِس سے نمٹنے کے لیے جاری کی گئی تھیں۔ یہ کمیٹی مستقبل میں اِس طرح کے حادثات سے نمٹنے کے لیے جامع رہ...