جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی اور اس کے ماخذ کے خلاف فیصلہ کُن جنگ کی حمایت کرتے ہیں، لیکن انہوں نے وادی میں لوگوں کو بے گھر کرنے والے کسی بھی غلط اقدام کے خلاف احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔ جناب عمر عبداللہ نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد یہ بیان دیا ہے، جس میں بے گناہ لوگ ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے یہ بیان دہشت گردی کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کی ایک بڑی کارروائی کیے جانے کے ضمن میں دیا ہے، جس کارروائی کے تحت سرگرم دہشت گردوں اور اُن کے کارکنوں کے 9 رہائشی گھروں کو دھماکے سے اُڑایا گیا ہے اور 22 اپریل کو ہوئے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد پوری کشمیر وادی کے سینکڑوں افراد سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں عمر عبداللہ نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد دہشت گردی اور اس کے ماخذ کے خلاف ایک فیصلہ کُن لڑائی ہونی چاہیے۔×