جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے کٹھوعہ ضلعے میں تین شہریوں کے قتل کے واقعے کی جلد اور منصفانہ تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ 15 سالہ ورون، اس کے 32 سالہ چچا یوگیش سنگھ اور 40 سالہ ماموں درشن سنگھ کی لاشیں، ہفتے کو کٹھوعہ ضلعے کے دوردراز کے ملہار علاقے کے ایشو نالے سے ملی تھیں۔ یہ تینوں افراد پانچ مارچ کو لاپتہ ہو گئے تھے۔ LG نے کہا کہ تین افراد کے وحشیانہ قتل کی خبر سے اُنہیں کافی رنج و غم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف یقینی طور پر ہوگا اور قصورواروں کو سزا ملے گی۔×
Site Admin | March 10, 2025 10:06 AM | J&K Kathua Killings
جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے کٹھوعہ ضلعے میں تین شہریوں کے قتل کے واقعے کی جلد اور منصفانہ تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
