جموں و کشمیر اسمبلی کا ایک ماہ طویل بجٹ اجلاس آج جموں میں، لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کے خطاب کے ساتھ شروع ہوگا۔
تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C Gulshan Raina
یہ اسمبلی اجلاس قومی ترانے کے ساتھ شروع ہوگا، جسے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کے ڈائس پر پہنچنے کے دوران بینڈ کے ذریعے بجایا جائے گا اور خطاب کے اختتام پر پھر سے بجایا جائے گا۔ لیفٹننٹ گورنر صبح دس بجے قانون ساز اسمبلی کے ممبروں سے خطاب کریں گے اور آئندہ مالی سال کے حکومت کے ویژن کو پیش کریں گے۔
ممبروں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ وقار کو برقرار رکھیں اور خطاب کو دھیان سے سنیں۔ بجٹ اجلاس کے خوش اسلوبی سے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔
لیجسلیٹو کامپیلیس کے اطراف، سیکیورٹی کے انتظامات بڑھا دیے گئے ہیں۔ یہ بجٹ اجلاس ایسے وقت منعقد ہو رہا ہے جب جموں و کشمیر انتظامیہ بنیادی ڈھانچے کے فروغ، بہبود کے پروگراموں اور پالیسیوں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے، جس کا مقصد مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
لیفٹننٹ گورنر کا یہ خطاب دوردرشن کیندر، اور آکاشوانی جموں کے ذریعے نشر اور ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔