جموں وکشمیر کے Reasi قصبے میں کل حب الوطنی کا جذبہ دیکھنے کو ملا جب شہری، آپریشن سندور کی شاندار کامیابی کا جشن منانے کیلئے ایک خصوصی ترنگا ریلی کیلئے بڑی تعداد میں جمع ہوئے۔ ’Yatra of India’s Glory‘ کے حصے کے طور پر منعقد کی گئی ترنگا ریلی میں بھارتی مسلح افواج کی ہمت اور حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ریلی میں اتحاد اور قوم کے جذبے کو اجاگر کیاگیا۔
بی جے پی نے کل قومی راجدھانی کے مختلف حصوں میں ترنگا یاترا نکالی۔ آپریشن سندور کی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے نئی دلی،جنک پوری، نجف گڑھ،مٹیالا اور دوارکا سمیت پورے شہر میں یاترائیں نکالی گئیں۔
آر کے پورم میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نئی دلی کے ایم پی بانسری سوراج نے کہا کہ یاترا میں اُن خواتین نے بھرپور حصہ لیا اور ان کی زبردست حمایت حاصل ہوئی جو آپریشن سندور کیلئے یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کیلئے پیش پیش رہیں۔