جموں وکشمیر میں وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے قانون ساز اسمبلی کو مطلع کیا کہ ریاست کی تشکیل نو کے بعد مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں وکشمیر اور لداخ کے درمیان اثاثوں، واجبات اور بجٹ کی شفاف طریقے سے تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اثاثوں، واجبات اور قرضوں کے حوالے سے رکن اسمبلی قیصر جمشید لون کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہGAD کے نوٹیفکیشن SO-339، مورخہ 30 اکتوبر 2020 کے مطابق اس عمل کو انجام دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام دونوں علاقوں کے درمیان اثاثوں، واجبات اور بجٹ کی منصفانہ منتقلی کو یقینی بنانے کیلئے تقسیم کا عمل انجام دیا جانا ہے۔ جناب عمرعبداللہ، جن کے پاس خزانے کی وزارت کا قلمدان بھی ہے، نے مزید کہا کہ کمیٹی کی زیادہ تر سفارشات کو پہلے ہی لاگو کیا جاچکا ہے۔ سرکاری قرض کی تقسیم کے سلسلے میں 2 ہزار 504 اعشاریہ چار چھ کروڑ روپے مالیت کے مالیاتی واجبات مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کو منتقل کئے جانے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اس معاملے کو وزارت داخلہ اور لداخ انتظامیہ کے ساتھ اٹھایا گیا ہے۔×
Site Admin | March 14, 2025 9:45 AM | J&K CM OMAR ABDULLAH
جموں وکشمیر میں وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے قانون ساز اسمبلی کو مطلع کیا کہ ریاست کی تشکیل نو کے بعد مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں وکشمیر اور لداخ کے درمیان اثاثوں، واجبات اور بجٹ کی شفاف طریقے سے تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔