May 13, 2025 9:59 AM | LG-CM VISITS

printer

جموں وکشمیر میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں میں  پناہ گاہ اور لوگوں کے قیام کے مرکز کا دورہ کیا اور اُن کنبوں سے ملاقات کی، جو پاکستان کی طرف سے کی جانے والی گولہ باری کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں

جموں وکشمیر میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں میں  پناہ گاہ اور لوگوں کے قیام کے مرکز کا دورہ کیا اور اُن کنبوں سے ملاقات کی، جو پاکستان کی طرف سے کی جانے والی گولہ باری کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے بھارت سرکار اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ کے عزم کو دہرایا تاکہ اُن کیلئے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے۔

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے سرحد کے اُس پار سے کی جانے والی حالیہ گولہ باری کے بعد حقیقی صورتحال کا جائزہ لینے کی خاطر پونچھ ضلع کا دورہ کیا۔ انہوں نے پونچھ میں ضلع اسپتال کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں زخمیوں کی حالت اور علاج کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے اُن کی حوصلہ افزائی اور صبر وتحمل کیلئے ان کی تعریف کی اور انہیں یقین دلایا کہ انتظامیہ کی طرف سے  انہیں بہترین ممکنہ طبی امداد دی جائے گی اور اُن کا پوری طرح خیال رکھا جائے گا اور انتظامیہ ان کے ساتھ مکمل تعاون بھی کرے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔