ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

جموں وکشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر نے ایک اہم کاروباری مشاورتی کمیٹی BAC تشکیل دی ہے تاکہ ایوان میں کام کاج کا وقت مقرر کیا جاسکے۔

جموں وکشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر نے ایک اہم کاروباری مشاورتی کمیٹی BAC تشکیل دی ہے تاکہ ایوان میں کام کاج کا وقت مقرر کیا جاسکے۔ آکاشوانی جموں کے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ اِس کمیٹی میں اپوزیشن گروپوں سمیت سبھی سیاسی جماعتوں کے تجربہ کار قانون ساز شامل ہیں۔ یہ کمیٹی حکمراں اتحاد کے پانچ اور اپوزیشن کے تین ممبران پر مشتمل ہے۔

حکمراں اتحاد کے ممبروں میں نیشنل کانفرنس کے علی محمد ساگر، مبارک گُل، کانگریس کے غلام احمد میر، سی پی آئی ایم محمد یوسف تاریگامی اور چودھری محمد اکرم شامل ہیں جبکہ پینل کے اپوزیشن ممبروں میں بی جے پی کے سُنیل شرما، پی سی کے سجاد غنی لون اور پی ڈی پی کے میر محمد فیاض شامل ہیں۔ اس کمیٹی کے سربراہ عبدالرحیم راتھر ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں