تھائی لینڈ اوپن سُپر 500 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ آج بینکاک کے Pathumwan میں شروع ہوگا۔ بھارت کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑی Ayush Shetty اور Unnati Hooda کی توجہ اپنی حالیہ شاندار کارکردگی دکھانے پر مرکوز رہے گی، جبکہ لکشیہ سین ٹورنامنٹ کے دوران اپنی بہترین کارکردگی کو برقرار رکھنے کے منتظر ہیں۔ آیوش اپنے پہلے کوالیفائنگ میچ میں فِن لینڈ کے Joakim Oldorff کا سامنا کریں گے، جبکہ Unnati Hooda خواتین کے سنگلز کوالیفائرس میں تھائی لینڈ کی Thamonwan Nithiittikrai کے خلاف کھیلیں گی۔ دوسری جانب لکشیہ سین اصل ڈرا میں آئر لینڈ کےNhat Nguyen کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔
بھارت کے ایک اُبھرتے ہوئے کھلاڑی پِریانشو راجوَت نے اپنی برتری کے سلسلے کو لگاتار برقرار رکھا ہے اور امید ہے کہ وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، جب اُن کا مقابلہ انڈونیشیا کے Alwi Farhan سے ہوگا۔ خواتین کے سنگلز میں مالویکا بنسوڑ اصل ڈرا میں اپنے پہلے میچ میں ترکی کی Neshlihan Yigit کا سامنا کریں گی۔