تلنگانہ میں بھی جنوب مغربی مانسون پہلے پہنچ گیا ہے۔ اِس سے پہلے مانسون معمول کے وقت سے 8 دن قبل کیرالہ پہنچ گیا تھا۔ حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے اگلے 5 روز سے 30 مئی تک تلنگانہ کے مختلف ضلعوں میں موسلادھار بارش کے تعلق سے وارننگ جاری کی ہے۔ حکام کو بھی مغربی وسطی اور مشرقی وسطی بحیرہ عرب، کرناٹک کے حصوں، پورے گوا اور مہاراشٹر، مغربی وسطی اور شمالی خلیج بنگال اور میزورم کے حصوں میں مانسون کے پہنچنے کی جانکاری دے دی گئی ہے۔×