تقررریوں سے متعلق ایک بڑے قدم کے طور پر بھارتی ریلویز نے مالی برس 2025-26 کی پہلی سہ ماہی میں 9 ہزار سے زیادہ تقرر نامے جاری کیے ہیں۔ ریلوے کے محکمے نے کہا ہے کہ وہ موجودہ مالی برس کے آخر تک پچاس ہزار سے زیادہ ملازمتیں فراہم کرے گا۔
نومبر 2024 سے ریلوے بھرتی بورڈ RRB نے کُل55 ہزار 197 آسامیوں کا احاطہ کرتے ہوئے 7 مختلف نوٹیفکیشن کے ذریعے ایک کروڑ 86 لاکھ سے زیادہ امیدواروں کا کمپیوٹر پر مبنی امتحانات کا انعقاد کیا ہے۔x