بین الاقوامی مالیاتی فنڈ IMF نے 2025 اور 2026 کے لیے بھارتی معیشت کی شرح ترقی کے تعلق سے اپنے تخمینے پر نظرِ ثانی کی ہے اور یہ شرح ترقی بڑھ کر چھ اعشاریہ چار فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔
اِس سے قبل اپریل میں عالمی اقتصادی منظر نامے کے تحت IMF نے بھارت کی مجموعی اندرونِ ملک پیداوار GDP کی شرح ترقی 2025 میں چھ اعشاریہ دو فیصد اور 2026 میں چھ اعشاریہ تین فیصد رہنے کی بات کہی تھی۔
دنیا کی سب سے تیز رفتار ترقی کرنے والی بڑی معیشت کے طور پر بھارت کی پوزیشن کا اعادہ کرتے ہوئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ اپریل کے اُس کے تخمینے کے مقابلے کہیں زیادہ سازگار خارجی ماحول کی بدولت شرح میں اضافہ ہونے کی امید ہے۔x