September 29, 2025 9:31 AM | Vaishanw Bihar Tains

printer

بہار کے لیے آج 7 نئی ریل گاڑیاں چلائی جائیں گی۔ ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو اور بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، پٹنہ جنکشن سے تین امرت بھارت اور 4 مسافر ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔

بہار کو آج 7 نئی ریل گاڑیوں کا تحفہ دیا جائے گا، جن میں تین امرت بھارت ایکسپریس ریل گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ اِن میں سے پٹنہ کے لیے 4 مسافر ریل گاڑیاں ہوں گی۔

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو اور نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، پٹنہ جنکشن سے، اِن ریل گاڑیوں کو بہار کے لیے وقف کریں گے۔

ریلوے کے وزیر اِس تقریب میں نئی دلّی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کریں گے، جبکہ نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، اِن ریل گاڑیوں کو پٹنہ جنکشن سے جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ یہ دیوالی اور چھٹھ سے پہلے، بہار کے عوام کے لیے ایک بڑا تحفہ ہے۔

آج سے شروع ہونے والی نئی ٹرینوں سے بہار کے لوگوں کو سستے سفر کی سہولیات فراہم ہوں گی۔ مظفرپور اور حیدرآباد کے Charlapalli کے درمیان، دربھنگہ اور راجستھان کے مدار کے درمیان اور چھپرا اور آنند وہار کے درمیان امرت بھارت ایکسپریس چلے گی۔ اِس کے علاوہ پٹنہ اور بکسر، نوادا اور پٹنہ، جھا جھا اور داناپور اور پٹنہ اور اسلامپور کے درمیان نئی پیسنجر ٹرینیں چلیں گی۔

3 نئی امرت بھارت ایکسپریس ٹرینوں کے آغاز کے ساتھ اب بہار سے چلنے والی اِس طرح کی ٹرینوں کی کُل تعداد 13 ہو جائے گی۔ اِس سے ملک کے مختلف حصوں کا سفر کرنے والے لوگوں کو خصوصاً تہوار کے دوران قابل ذکر راحت ملے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔