بہار میں، بودھ فرقے کے بین الاقوامی اہمیت کے حامل مقدس مقام اور ثقافتی ورثے بودھ گیا میں مہا بودھی مندر کے احاطے میں ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔

بہار میں، بودھ فرقے کے بین الاقوامی اہمیت کے حامل مقدس مقام اور ثقافتی ورثے بودھ گیا میں مہا بودھی مندر کے احاطے میں ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ بھارت اور بیرونِ ملک کے عقیدتمند بدھ پورنیما کے موقع پر پوجا ارچنا کرنے کے لیے یہاں پہنچے ہیں۔

ایک رپورٹ

V/C – Dharmendra

بدھ جینتی کے موقع پر بہت سے ملکوں، جن میں  تھائی لینڈ، ویتنام اور میانمار شامل ہیں، کے عقیدتمند بھگوان بُدھ کو نروان حاصل ہونے والی سرزمین بودھ گیا پہنچے ہیں۔ مہابودھی مندر میں ایک خصوصی پوجا کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ بودھ بھکشوؤں کی قیادت میں ایک خصوصی Dhamma یاترا بھگوان بدھ کے 80 فٹ بلند مجسمے سے شروع ہوئی جوکہ  بودھ گیا کے مختلف حصوں سے ہوکر گزر رہی ہے۔ یہ مہابودھی مندر پر ختم ہوگی۔ اِس موقع پر مقدس مہابودھی درخت کے نیچے خصوصی پوجا کی جارہی ہے۔ گورنر عارف محمد خان کے ساتھ بڑی تعداد میں عقیدتمند خصوصی پوجا میں شامل ہو رہے ہیں۔

بودھ بھکشو اور عقیدتمند اِس موقع پر پنچشیل Sutta کا جاپ کررہے ہیں۔

پوری فضا Buddham Sharanam Gacchami کے جاپ سے گونج رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔