عالمی شہرت یافتہ پوری کی رَتھ یاترا آج شروع ہورہی ہے۔ بھگوان جگن ناتھ اور اُن کے بڑے بھائی بھگوان بَل بھدر اور چھوٹی بہن دیوی سبھدرا کی رَتھ یاترا اوڈیشہ کے پوِتر شہر پوری میں ہورہی ہے۔ مندر کے اندر رسومات ادا کی جارہی ہیں۔ چونکہ بھگوان عوام کے سامنے نمودار ہوں گے، اسلئے یہ دن غیر معمولی مانا جاتا ہے اور بڑی تعداد میں عقیدتمند پوِتر شہر میں پہنچتے ہیں۔
پوری کے جگن ناتھ مندر میں سالانہ 148 تہوار منائے جاتے ہیں۔ اِن میں سے رَتھ یاترا سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ رسومات کے نظام الاوقات کے مطابق عقیدتمند سہ پہر 4 بجے کے آس پاس رَتھوں کو کھینچنا شروع کریں گے۔ یاترا پوری کے مندر سے شروع ہوکر شری Gundicha مندر پر جاکر ختم ہوگی اور اس طرح یہ تقریباً 3کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔ امید ہے کہ یہ رَتھ سورج غروب ہونے سے قبل Gundicha مندر پہنچ جائیں گے۔ بھگوان وہاں 9 دن قیام کریں گے اور اِنہیں رَتھوں پر سوار ہوکر یاترا مکمل ہونے کے بعد 5 جولائی کو شری مندر واپس آجائیں گے۔ انتظامیہ کو امید ہے کہ تقریباً 13 لاکھ افراد اِس رَتھ یاترا میں شامل ہوں گے۔ یاترا کیلئے کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔