بھارت کے محکمہ موسمیات نے 19 سے 25 مئی کے دوران مہاراشٹر کیلئے موسم سے متعلق وارننگ جاری کی ہے۔ توقع ہے کہ 22 مئی کو کرناٹک ساحل سے دور مشرقی وسطی بحیرہئ عرب پر کم دباؤ والا علاقہ بنارہے گا، جس سے پورے مہاراشٹر میں معمول کا موسم متاثر ہوگا اور اس کے نتیجے میں اگلے ہفتے بارش کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔
VC- Bhavana Gokhale
کَل مہاراشٹر کے سانگلی، پربھنی، لاتور اور جلگاؤں ضلعے کے کچھ حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بہت شدید بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے یہ صورتحال کونکن، وسطی مہاراشٹر اور مراٹھواڑہ خطوں میں 20 مئی تک جاری رہے گی۔ توقع ہے کہ ان خطوں میں 40 سے پچاس کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑیں گی۔ محکمہ موسمیات نے اس مدت کے دوران سمندر میں خراب صورتحال کی وراننگ جاری کی ہے اور ماہی گیروں سے اپیل کی ہے کہ وہ جنوبی مہاراشٹر-گواساحل کے ساتھ 19 اور 20 مئی کو سمندر میں جانے سے گریز کریں۔محکمہ موسمیات نے لوگوں اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ IMD کی ویب سائٹ پر موسم سے متعلق تازہ جانکاری سے باخبررہیں۔