بھارت کی منفرد شناخت سے متعلق اتھارٹی UIDAI نے والدین اور سرپرستوں سے کہا ہے کہ وہ سات سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کیلئے لازمی بایومیٹرک اَپ ڈیٹ کریں۔

بھارت کی منفرد شناخت سے متعلق اتھارٹی UIDAI نے والدین اور سرپرستوں پر زور دیا ہے کہ وہ سات سال یا اس سے زیادہ کی عمر کے بچوں کیلئے لازمی بایومیٹرک اپ ڈیٹ کریں۔

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت نے کہا ہے کہ موجودہ رہنما خطوط کے تحت بدلتی ہوئی وجوہات کے سبب پانچ سال سے کم عمر کے بچے کو اپنی انگلیوں کے نشانات اور اسکین فراہم نہیں کرنے ہوں گے۔

اس نے مزید کہا ہے کہ جب بچہ پانچ سال کا ہوجائے تو یہ بایومیٹرک اپ ڈیٹ کیا جانا چاہیے اور اگر اسے پانچ سے سات سال کی عمر کے درمیان میں کیا جائے تو یہ مفت ہے۔

موجودہ ضابطوں کے مطابق سات سال کی عمر کے بعد اگر لازمی بایومیٹرک اپ ڈیٹ نہیں کیا جاتا ہے تو آدھار نمبر کام کرنا بند کرسکتا ہے۔x

UIDAI نے لازمی بایومیٹرک اپ ڈیٹ مکمل کرنے کے لیے اِس طرح کے بچوں کے آدھار میں رجسٹرڈ موبائل نمبروں پر SMS پیغامات بھیجنے شروع کردیے ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔