بھارت کی قومی شاہراہوں کی اتھارٹی NHAI نے، سڑک پر حفاظت کے لیے اور مویشیوں سے متعلق حادثات سے بچنے کے لیے، ایک آزمائشی پروجیکٹ شروع کیا ہے، جس کے تحت آوارہ مویشیوں کے لیے قومی شاہراہوں پر، شیلٹرس قائم کیے جائیں گے۔
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اِس قدم کا مقصد، قومی شاہراہوں پر آوارہ مویشیوں کی دیکھ بھال اور بندوبست کے ساتھ ساتھ، روزانہ آمدورفت کرنے والے لوگوں کو، محفوظ تر سفر کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
آزمائشی طور پر 2 اعشاریہ دو نو ہیکٹیئرس تک کا رقبہ، اِس طرح قائم کیا جائے گا کہ اِن آوارہ مویشیوں کو محفوظ جگہیں فراہم ہوں اور یہ مویشی قومی شاہراہوں پر نہ گھومیں۔×