شوٹنگ میں بھارت کی سروچی سنگھ نے، جرمنی کے شہر میونخ میں ISSF ورلڈ کپ کے خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل فائنل میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ انھوں نے کل فرانس کی Camille Jedrzejewski کو صفر اعشاریہ دو پوائنٹ کے فرق سے ہرایا۔ انھوں نے مجموعی طور پر 241 اعشاریہ 9 پوائنٹ حاصل کئے۔ چین کی Yao Qianxunنے 221 اعشاریہ سات پوائنٹس کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔ سروچی کا ISSF ورلڈ کپ میں 10 میٹر ایئر پسٹل میں لگاتار تیسرا انفرادی سونے کا تمغہ ہے۔
اِس مقابلے میں بھارت کے تمغوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔ اِس طرح سے وہ فہرست میں چوتھے مقام پر ہے۔ چین پانچ تمغوں کے ساتھ پہلے مقام پر ہے۔