بھارت کو 2026 سے 2028 تک اقوام متحدہ کی معاشی اور سماجی کونسل کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ اِس کونسل کی اقوام متحدہ کے میکانزم میں کافی اہمیت ہے تاکہ پائیدار ترقی معاشی اور سماجی اور ماحولیات کے تین سمتوں کی جانب آگے بڑھا جاسکے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ممبر ریاستوں کا بھارت پر اپنا بھروسہ برقرار رکھنے اور اُن کی مکمل حمایت کے لئے اُن کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بھارت نے اقوام متحدہ کی معاشی اور سماجی کونسل ECOSOC کو مستحکم کرنے کیلئے کام کرنے کے تئیں اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔
Site Admin | June 5, 2025 9:53 AM | India Ecosoc
بھارت کو 2026 سے شروع ہونے والے 2 برسوں کے لیے اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔
