September 21, 2025 9:43 AM | MEA US H-1B Visa

printer

بھارت نے کہا ہے کہ وہ H-1B ویزا درخواستوں پر ایک لاکھ ڈالر کی فیس عائد کرنے کے امریکہ کے فیصلے کے اثرات کا جائزہ لے رہا ہے، لیکن اس بات پر زور دیا کہ اس اقدام سے انسانوں پر منفی نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

بھارت نے کہا ہے کہ وہ H-1B ویزا درخواستوں پر ایک لاکھ ڈالر کی فیس عائد کرنے کے امریکہ کے فیصلے کے اثرات کا جائزہ لے رہا ہے، لیکن اس بات پر زور دیا کہ اس اقدام سے انسانوں پر منفی نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ امورِ خارجہ کی وزارت نے کہا ہے کہ امریکہ کے H-1B ویزا پروگرام پر مجوزہ پابندیوں سے متعلق اقدام کے تمام اثرات کا سبھی متعلقہ فریقین بشمول بھارتی صنعت کے ذریعے مطالعہ کیا جا رہا ہے۔

وزارت کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت اور امریکہ دونوں ممالک کی صنعتیں اختراع اور تخلیقیت میں شراکت دار ہیں اور یہ امید کی جا سکتی ہے کہ دونوں فریق آئندہ کے بہترین لائحہئ عمل کے لیے مشاورت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کے نتیجے میں خاندانوں کو درپیش مشکلات کی صورت میں خراب اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کو امید ہے کہ امریکی حکام ان مسائل کو مناسب طریقے سے حل کریں گے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔