اب کچھ خبریں کھیلوں کی دنیا سے، کَل چین کے شہر شنگھائی میں تیراندازی عالمی کپ اسٹیج دو میں بھارت نے سات تمغوں کے ساتھ اپنی مہم ختم کی، جس میں سونے کے دو، چاندی کا ایک اور کانسے کے چار تمغے شامل ہیں۔
ایک رپورٹ
V/C Chirag
شنگھائی میں جاری تیراندازی عالمی کپ میں بھارت کی تمغوں کی فہرست کو اُس وقت تقویت ملی جب مردوں کے انفرادی Recurve میں Parth Sushant Salunkhe نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا جبکہ خواتین کے انفرادی Recurve مقابلے میں دیپیکا کماری نے بھی کانسے کا تمغہ جیتا۔ پلے آف میں Parth Salunkhe نے فرانس کے اولمپک میں تمغہ حاصل کرنے والے Baptiste Addis کو چھ-چار اور دیپیکا کماری نے جمہوریہ کوریا کی Kang Chae-Young کو سات-تین سے ہرایا۔
خواتین کرکٹ میں کَل کولمبو کے آر پریم داسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 97 رن سے ہراکر تین ملکوں کی یک روزہ بین الاقوامی سیریز جیت لی۔ نائب کپتان اسمرتی مندھانا نے شاندار 116 رن بنائے، جس کی وجہ سے انہیں میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
جبکہ Sneh Rana کو بہترین گیندبازی کی وجہ سے پلیئر آف دی سیریز ایوارڈ دیا گیا۔ انہوں نے پانچ میچوں میں 15 وکٹ حاصل کیے۔
اب بات کرتے ہیں ہاکی کی۔ ہاکی انڈیا آج FIH پرولیگ 2024-25 کے یوروپ کے مرحلے کیلئے بھارتی خواتین ٹیم کا اعلان کرے گی۔ اِس لیگ میں مضبوطی، جذبے کی لڑائی اور اتحاد کا مظاہرہ دیکھنے کو ملے گا۔