بھارت نے پاکستانی طیاروں کے بھارتی فضائی حدود میں داخل ہونے پر عائد پابندی میں 23 اگست تک توسیع کردی ہے۔
شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر مملکت مُرلی دھرموہول نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ہوائی جہازوں کی بھارتی فضائی حدود میں داخلے سے متعلق، نوٹس ٹوایئرمین، NOTAM کو باضابطہ طور پر 23 اگست 2025 تک بڑھا دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ توسیع، اسٹریٹیجک حالات سے مطابقت رکھتے ہوئے کی گئی ہے جو موجودہ سیکیورٹی پروٹوکول کے عین مطابق ہے۔ یہ فیصلہ پاکستان کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے بعد ہوا، جس میں بھارتی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
اِس دوران راجستھان میں بھارت – پاکستان سرحد پر 23 جولائی سے 25 جولائی تک بھارتی فضائیہ کی بڑی مشق سے متعلق بھی NOTAM جاری کیا گیا ہے۔
بھارتی فضائیہ، راجستھان میں باڑھ میر سے جودھپور کے علاقوں تک بڑے پیمانے پر فوجی مشق کرنے والی ہے۔x