بھارت نے بنگلہ دیش سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ ممتاز فلم ساز ستیہ جیت رَے کی موروثی املاک کو منہدم نہ کرے، بھارت نے اِس آئیکونک عمارت کو محفوظ کرنے کے لیے مدد کی پیش کش کی۔

بھارت نے، بنگلہ دیش سے کہا ہے کہ وہ ممتاز فلمساز ستیہ جیت رے کی موروثی عمارت کو منہدم کرنے کے اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے۔ بھارت نے، اُس موروثی عمارت کے تحفظ میں مدد کرنے کی پیشکش کی ہے، کیونکہ وہ بنگلہ ثقافتی  نشاۃ ثانیہ کی ایک علامت ہے۔ Mymen singh کے مقام پر اُس اہم عمارت کو منہدم کرنے کے اقدام کا ذکر کرتے ہوئے بھارت نے بنگلہ دیش سے اپیل کی ہے کہ وہ اس عمارت کو دونوں ملکوں کے مشترکہ ثقافت کی علامت کے طور پر ایک میوزیم میں تبدیل کر دے۔ بھارت نے، اس کے لیے بنگلہ دیش کو تعاون دینے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔ یہ آئیکونِک اور اہم عمارت ستیہ جیت رے کے دادا اور مشہور ادیب اوپیندر کشور رائے چودھری کی ہے۔

وزارتِ خارجہ کی طرف سے یہ ردِّ عمل اِن خبروں کے بعد سامنے آیا ہے کہ اُس موروثی عمارت کو بنگلہ دیش کے حکام منہدم کر دیں گے۔ ×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔