بھارت نے، پاکستان کو 5 وکٹ سے ہرا کر ایشیاء کپ کرکٹ ٹرافی نویں بار جیت لی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس جیت کو کھیل کے میدان میں آپریشن سِندور کی طرح ایک فتح قرار دیا ہے۔

بھارت نے، متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں، دبئی بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈئم میں، پاکستان کو 5 وکٹ سے ہرا کر، نواں ایشیاء کپ جیت لیا ہے۔ تِلک ورما، پوری اننگز میں آؤٹ نہیں ہوئے، جس کی بدولت ٹورنامنٹ کا یہ زبردست نتیجہ برآمد ہوا۔

اِس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے خلاف بھارت کا ایک بہترین ریکارڈ رہا۔ بھارت نے گروپ اسٹیج اور سُپر فور میچوں سمیت، سبھی تین مقابلوں میں پاکستان کو شکست دی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے دبئی میں ایشیاء کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر، ٹیم انڈیا کو مبارکباد دی ہے۔ اس سوشل میڈیا پوسٹ میں ٹیم انڈیا کو مستقبل میں بھی اُس کی شان و شوکت برقرار رہنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایشیاء کپ میں بھارت-پاکستان فائنل کو، آپریشن سِندور سے جوڑا ہے اور کہا ہے کہ یہ نتیجہ ویسا ہی ہے، جیسا کہ بھارت نے جیت حاصل کی تھی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر اعظم نے لکھا ہے کہ کھیل کے میدان میں آپریشن سِندور، نتیجہ وہی ہے کہ بھارت نے جیت حاصل کی ہے۔ ہمارے کرکٹ کھلاڑیوں کو مبارکباد۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔