September 29, 2025 9:35 AM

views 26

بھارت نے، پاکستان کو 5 وکٹ سے ہرا کر ایشیاء کپ کرکٹ ٹرافی نویں بار جیت لی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس جیت کو کھیل کے میدان میں آپریشن سِندور کی طرح ایک فتح قرار دیا ہے۔

بھارت نے، متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں، دبئی بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈئم میں، پاکستان کو 5 وکٹ سے ہرا کر، نواں ایشیاء کپ جیت لیا ہے۔ تِلک ورما، پوری اننگز میں آؤٹ نہیں ہوئے، جس کی بدولت ٹورنامنٹ کا یہ زبردست نتیجہ برآمد ہوا۔ اِس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے خلاف بھارت کا ایک بہترین ریکارڈ رہا۔ بھارت نے گروپ اسٹیج اور سُپر فور میچوں سمیت، سبھی تین مقابلوں میں پاکستان کو شکست دی۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے دبئی میں ایشیاء کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر، ٹیم انڈیا کو مبارکباد دی ہے۔ اس سوشل میڈیا پوسٹ میں ٹیم...