ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 1, 2025 9:48 AM | India TEPA

printer

بھارت اور EFTA کے چار ملکوں کے درمیان آزاد تجارت کا سمجھوتہ آج سے نافذ ہو رہا ہے۔

          بھارت-یوروپی آزاد تجارتی ایسوسی ایشن EFTA کے، تجارت اور اقتصادی شراکت داری کے معاہدے TEPA پر آج سے عمل شروع ہوجائے گا۔ اِس معاہدے پر نئی دلّی میں پچھلے سال 10 مارچ کو دستخط کئے گئے تھے۔

          EFTA ایک اہم علاقائی گروپ ہے جس کے تحت اشیا اور خدمات کے شعبے میں بین الاقوامی تجارت کو بڑھاوا دینے کے بہت سے موقعے ابھر رہے ہیں۔ EFTA، آئس لینڈ Liechtenstein، ناروے اور سوئٹزرلینڈ پر مشتمل ہے، جن میں سوئٹزرلینڈ، بھارت کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور اُس کے بعد ناروے کا نمبر ہے۔

          تجارت اور اقتصادی شراکت داری کا معاہدہ ایک جدید اور امید افزا معاہدہ ہے، جس میں پہلی مرتبہ کوئی ایسا آزاد تجارتی معاہدہ شامل کیا گیا ہے جس پر بھارت نے دستخط کئے ہیں۔ یہ معاہدہ سرمایہ کاری اور روزگار کے موقعوں کی تشکیل کے تئیں ایک عہد ہے۔

          اس معاہدے میں اشیا، تجارتی سہولیات، سرمایہ کاری کے فروغ، دانشورانہ اِملاک کے حقوق، تجارت اور پائیدار ترقی سے متعلق مارکیٹ میں رسائی پر توجہ دی گئی ہے۔ اِس کے تحت EFTA کی مارکیٹ رسائی میں 100 فیصد غیرزرعی مصنوعات اور ڈبہ بند زرعی مصنوعات پر محصول میں رعایت کو شامل کیا گیا ہے۔ اِس معاہدے میں اگلے 15 سال میں بھارت میں 100 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی عہد بستگی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ TEPA سے خصوصی معلومات فراہم کرکے اور تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول پیدا کرکے، بھارت کے برآمد کاروں کو اختیارات حاصل ہوں گے۔ اِس سے بھارت میں بنائی گئی اشیا کی برآمدات کو فروغ حاصل ہوگا اور مزید مارکیٹوں تک رسائی کیلئے خدمات کے شعبے کو بھی موقعے فراہم ہوں گے۔

تجارت اور صنعت کی وزارت کے مطابق اس سال فروری سے ایک مخصوص EFTA ڈیسک شروع کیا گیا ہے، جو بھارت میں سرمایہ کاری اور اسے وسعت دینے کے مقصد سے EFTA کے کاروبار میں مدد دینے کے لیے ایک ہی جگہ پر سبھی سہولیات دستیاب کرانے والا نظام ہے۔

یہ ڈیسک لگاتار تجارتی و سرکاری مذاکرات کو فروغ دینے اور بھارت اور EFTA شراکت داروں کے درمیان سرگرمیوں کے جاری رکھنے کو یقینی بنانے کا کام انجام دے گا۔×