بھارت اور برطانیہ نے مالی خدمات کے شعبہ FinTech اور ڈجیٹل معیشت میں اشتراک جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ دونوں ملکوں نے کل لندن میں 13ویں معاشی اور مالی مذاکرات کیے۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی قیادت میں بھارتی وفد نے خزانے کے چانسلر Rachel Reeves کی قیادت میں برطانوی وفد کے ساتھ اعلیٰ سطح کی بات چیت کی۔
معاشی نمو کو بڑھانے کے تعلق سے دونوں فریقوں نے دونوں ملکوں کے لیے درمیان دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے پر زور دیا جس میں باہمی طور پر سود مند آزاد تجارتی معاہدہ اور دو طرفہ سرمایہ کاری سے متعلق معاہدے کے لیے، بات چیت جاری رکھنا شامل ہے۔
دونوں ملکوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ برطانیہ اور بھارت کے درمیان مضبوط اورمستحکم تعلقات سے دونوں ملکوں کی معیشتیں مضبوط ہوتی ہیں جن میں عالمی چیلنجوں کے تعلق سے تجارت، سپلائی چین میں استحکام اور اشتراک کا کردار بھی شامل ہے۔x