بھارتی محکمہئ موسمیات نے تلنگانہ ریاست کے مختلف ضلعوں کے متعدد مقامات پر 17 اگست تک شدید بارش سے متعلق خبردار کیا ہے۔ محکمہئ موسمیات کے حکام نے ریاست کے مختلف مقامات پر بجلی کی گرج چمک اور 30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹے کی تیز رفتار ہواؤں کے ساتھ چھینٹے پڑنے کے امکان کا بھی اظہار کیا ہے۔
اِس دوران گذشتہ دو دن تک ہوئی موسلادھار بارش کے بعد تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے حیدرآباد کے اُن علاقوں کا کَل اچانک دورہ کیا، جہاں پانی بھر گیا تھا۔ اِس دوران وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ سیلاب سے متاثرہ کالونیوں میں پانی کی نکاسی کے نظام کو بہتر بنائیں، تاکہ مزید پانی بھرنے کو روکا جاسکے۔×