بھارتی فوج نے اِن خبروں کو مسترد کر دیا ہے، جن میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کل ختم ہو گئی۔ بھارتی فوج کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان، فوجی کارروائی کے ڈائریکٹر جنرل کی سطح پر 18 مئی کو کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ اُس نے کہا ہے کہ جہاں تک مخاصمانہ کارروائیوں کے تعطل کا سوال ہے، جیسا کہ 12 مئی کو DGMO کی بات چیت میں فیصلہ کیا گیا تھا، اس تعطل کو ختم کرنے کی کوئی تاریخ مقرر نہیں ہے۔ فوجی کارروائیوں کے ڈائریکٹر جنرل کی سطح کی بات چیت بھارت اور پاکستان کے درمیان 12 مئی کو منعقد کی گئی تھی۔
بات چیت کے دوران اِس عہد کو جاری رکھنے کے معاملات پر تبادلہئ خیال کیا گیا کہ دونوں ملک، ایک دوسرے کے خلاف، ایک مرتبہ بھی فائرنگ نہیں کریں گے، کوئی جارحانہ قدم نہیں اٹھائیں گے اور کوئی مخاصمانہ کارروائی نہیں کریں گے۔ اس بات سے بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں ملک سرحدوں اور آگے کے علاقوں سے فوجیوں کی تعداد میں کمی کرنے کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات پر غور کریں گے۔×