ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

بھارتیہ ریزرو بینک نے، ایک اسکیم کا اعلان کیا ہے۔

بھارتیہ ریزرو بینک نے، ایک اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ یہ اسکیم معاوضوں کی رقم کی تیزی سے ادائیگی، ایسے کھاتوں کو دوبارہ شروع کرنے، جن کے تحت رقوم کا لین دین نہیں کیا جا رہا ہے یا ایسی رقوم کی واپسی کے لیے ہے، جن پر کسی کا دعویٰ نہیں ہے۔ اِس اسکیم کی مدّت ایک سال ہے اور یہ آج سے شروع ہو رہی ہے۔ یہ اسکیم 30 ستمبر 2026 تک جاری رہے گی۔

اِس اسکیم سے لوگوں کی اِس بات کے لیے حوصلہ افزائی ہوگی کہ وہ اپنے غیر فعال کھاتوں میں رقوم کا لین دین دوبارہ شروع کریں اور اپنی اُن رقوم پر دعوے کریں، جو انہوں نے بینکوں میں جمع کی ہوئی ہیں۔

اسی طرح RBI نے اِس اسکیم کے تحت فیصلہ کیا ہے کہ بینکوں کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے کہ وہ اپنے صارفین اور رقم جمع کرانے والوں کے ساتھ سرگرمی سے وابستہ رہیں تاکہ وہ اپنے غیر فعال کھاتوں کو دوبارہ شروع کریں اور ایسی جمع رقوم کی واپسی کریں، جن پر کسی نے دعویٰ نہیں کیا ہے۔

اِس اسکیم کا مقصد بغیر دعوے والی جمع رقوم کو کم کرنا اور DEA فنڈ میں رقوم کی آمدورفت کو نئے سرے سے فعال بنانا ہے۔×