November 9, 2025 9:42 AM | Vande Matram

printer

بھارت، اپنے قومی گیت وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہا ہے۔

بھارت، اپنے قومی گیت وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہا ہے۔ اس گیت نے بھارتیوں کی نسلوں کو ترغیب دی، عروج بخشا اور ایک قوم کے جذبے کو تقویت دی۔ بھارت کی جدوجہد آزادی کو وندے ماترم کے ذریعے ملی تحریک پر آج خصوصی رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔

وندے ماترم گیت کی طاقت اور جوش سال 1905 میں اُس وقت نظر آئی، جب برطانوی راج نے بنگال کی تقسیم کی کوشش کی۔ اس دوران سودیسی تحریک میں وندے ماترم ایک اہم اور متحد کرنے والے نعرے کے طور پر اُبھرا، جس کی گونج سڑکوں، اسکولوں اور آزادی کے متوالوں کے دِلوں میں سنائی دی۔ وندے ماترم نے مظاہرین کو متحد کیا اور بھارت کی جدوجہدِ آزادی کی دھڑکن بن گیا۔ یہ وہ گیت تھا، جس نے بھارت کے لوگوں میں سَوراج اور خود انحصاری کے نظریے کو فروغ دیا۔

سال 1905 میں وندے ماترم کے جذبے سے تحریک پاکر بھارتی مصور Abanindranath Tagore نے بھارت ماتا کی تصویر بنائی، جس میں بھارت کو دیوی اور بھارتی قوم پرست تحریک کی علامت کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔