بابائے قوم مہاتما گاندھی کی آبائی ریاست، گجرات میں اُن کے یومِ پیدائش کے موقعے پر سلسلے وار تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

بابائے قوم مہاتما گاندھی کی آبائی ریاست، گجرات میں اُن کے یومِ پیدائش کے موقعے پر سلسلے وار تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ مہاتما گاندھی کی جائے پیدائش پور بندر کے کیرتی مندر میں منعقد ہونے والی دعائیہ تقریب میں گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل شرکت کریں گے۔ اسی طرح احمد آباد کے سابرمتی آشرم میں بھی سبھی مذاہب کی دعائیہ تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔ ریاست کے سبھی ضلعوں میں گاندھی کے فلسفے پر مختلف سیمینار اور ثقافتی پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ وہیں بڑے پیمانے پر صفائی ستھرائی مہم کے ذریعے مہاتما گاندھی کے صفائی کے نظریے کو تقویت دی جائے گی۔

گجرات میں گاندھی جینتی سے کھادی اور پالی کلاتھ کو 30 فیصد خصوصی ترغیبی مدد فراہم کی جائے گی۔

سودیشی کے گاندھیائی فلسفے کو آگے بڑھاتے ہوئے کھادی کی سرکاری دکانیں آج سے خصوصی رعایتی سیل کا آغاز کر رہی ہیں، جس کا مقصد دیہی بُنکروں کی مدد کرنا اور چرخے کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔ ووکل فور لوکل اور ہر گھر سودیشی، گھر گھر سودیشی کی وزیر اعظم کی اپیل کے مطابق گجرات حکومت نے آج سے کھادی اور ہینڈلوم مصنوعات پر 30 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔ گاہکوں کو اس سال 31 دسمبر تک کھادی کی خریداری پر یہ رعایت ملے گی۔ گاندھی جینتی کے موقعے پر کھادی بورڈ، گجرات بھر میں کھادی اور پالی وستر نمائش اور فروخت میلوں کا انعقاد کرے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔