ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 24, 2025 9:29 AM | Ayodhya PM Dhwaj

printer

ایودھیا میں کَل پرچم پھیرایا جائے گا۔ اِس تقریب سے پہلے، شری رام جنم بھومی تیرتھ کشیتر میں، رسموں کا سلسلہ شاندار طریقے سے جاری ہے۔

ایودھیا میں کَل پرچم پھیرایا جائے گا۔ اِس تقریب سے پہلے، شری رام جنم بھومی تیرتھ کشیتر میں، رسموں کا سلسلہ شاندار طریقے سے جاری ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی پرچم پھیرائے جانے کی اِس تقریب میں شرکت کریں گے۔ یہ شری رام جنم بھومی مندر کے تعمیری کام کی تکمیل کا بھی موقع ہوگا۔

جناب مودی ایودھیا شہر میں ایک روڈ شو کا انعقاد بھی کریں گے۔ کَل تیسرے دن مختلف دیوتاؤں کی، پورے ویدِک انداز میں پوجا ارچنا کی گئی۔

شری رام جنم بھومی مندر کے احاطے میں پرچم پھیرائے جانے کی تقریب کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ یہ تقریب کَل Margshirsh Shukla Panchami یا وِواہ پنچمی کے موقعے پر منعقد کی جائے گی۔ شری رام جنم بھومی تیرتھ کشیتر میں Dharma Dhwajarohan پروگرام کے تیسرے دن سلسلے وار ویدِک آچاریہ کا انعقاد کیا گیا، جس کے تحت گنپتی پوجا، پنچانگ پوجا اور شوڈَش ماترِکا پوجا کا سلسلہ جاری ہے۔ اِس کے بعد Yogini پوجا، کشیتر پال پوجا، واستو پوجا، نَو گرِہ پوجا اور رام بھدر منڈل اور دیگر مقدس منڈلوں سمیت پردھان منڈلوں کی بھی پوجا کی جائے گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی ایودھیا میں آمد سے پہلے حفاظتی بندوبست سخت کر دیا گیا ہے۔