ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 15, 2025 9:55 AM | US-IRAN TALKS

printer

ایران کے نیوکلیائی پروگرام کے تعلق سے امریکہ اور ایران کے درمیان دوسرے مرحلے کی بات چیت، روم میں ہونے کی توقع ہے۔

ایران کے نیوکلیائی پروگرام کے بارے میں امریکہ اور ایران کے درمیان بات چیت کا دوسرا دور ہفتے کو روم میں ہونے کا امکان ہے۔ اِٹلی کے وزیر خارجہ Antonio Tajani نے اعلان کیا ہے کہ روم، بات چیت میں شامل فریقوں اور Oman کی طرف سے کی گئی درخواست کے بعد میٹنگ کی میزبانی کیلئے تیار ہوگیا ہے۔ Oman ایک ثالث کے طور پر اس بات چیت میں شریک ہورہا ہے۔

پیش ہے ایک رپورٹ۔                                   V-C Vishnu

اٹلی کے وزیر خارجہ Antonio Tajani نے جاپان کے دورے کے دوران اعلان کیا ہے کہ روم مذاکرات میں شامل فریقوں اور اومان کی طرف سے کی گی درخواستوں کے بعد بات چیت کی میزبانی کیلئے تیار ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی کی حکومت مذاکرات کی حمایت میں ہر ضروری اقدام کرنے کیلئے تیار ہے، تاکہ نیوکلیائی اُمور کو حل کرنے اور امن کو فروغ دینے میں مدد مل سکے۔ البتہ ایران یا امریکہ کی طرف سے بات چیت کیلئے کسی مقام کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔  امریکہ اور ایران کے حکام کے درمیان بلواسطہ بات چیت کا پہلا دور 12 اپریل کو Oman میں ہوا تھا۔ دونوں ملکوں نے کہا ہے کہ انہوں نے پہلے دور میں مثبت اور تعمیری بات چیت کی تھی۔ حالانکہ بات چیت بالواسطہ رہی، جس میں Oman نے بات چیت میں ثالث کی حیثیت سے حصہ لیا تھا۔ اس دوران ایران کے وزیر خارجہ عباس Araghchi اِس ہفتے روس جائیں گے، جہاں وہ امریکہ کے ساتھ نیوکلیائی معاملے پر بات چیت سے متعلق صلاح ومشورہ کریں گے۔

نئی دلّی سے وِشنو کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کیلئے میں ……

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں