ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 24, 2025 9:45 AM | US-IRAN TALKS

printer

ایران اور امریکہ نے، کل روم میں اعلیٰ سطح کی نیوکلیائی بات چیت کا پانچواں دور مکمل کر لیا، البتہ اس میں کوئی   خاطر خواہ پیشرفت نہیں ہوئی۔

ایران اور امریکہ نے، کل روم میں اعلیٰ سطح کی نیوکلیائی بات چیت کا پانچواں دور مکمل کر لیا، البتہ اس میں کوئی   خاطر خواہ پیشرفت نہیں ہوئی۔

 ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ابھی مزید بات چیت کی ضرورت ہے اور دونوں ملکوں نے جلد ہی میٹنگ کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ افسران نے بتایا کہ یہ بات چیت تعمیری انداز میں جاری ہے اور اس بات چیت میں پیشرفت ہوئی ہے، البتہ ابھی مزید کام باقی ہے۔ میٹنگ میں مشرقِ وسطیٰ کے ایلچی Steve Witkoff نے شرکت کی اور یہ 2 گھنٹے سے زیادہ دیر تک جاری رہی۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس اراگچی نے بات چیت کے بعد، ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ امریکہ کے ساتھ نیوکلیائی بات چیت اتنی پیچیدہ ہے کہ یہ دو تین میٹنگس میں حل نہیں ہو سکتی۔ البتہ جناب اراگچی نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے وفود نے، مذاکرات کے انتہائی پیشہ ورانہ مرحلوں میں سے ایک مرحلہ طے کر لیا ہے۔

جناب اراگچی نے، اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تَجانی کا بھی شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے اس بات چیت کی میزبانی کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکہ کے لیے، اسلامی جمہوریہ ایران کے بااصول موقف کے تئیں، ایک واضح مفاہمت قائم  کر کے، خاطر خواہ پیشرفت کی جا سکتی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں