ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 2, 2025 9:46 AM | GST - FItness

printer

اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کے تحت حکومت نے Gym اور فٹنس مراکز پر ٹیکس کی شرح 18 فیصد سے گھٹا کر 5 فیصد کردی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اعلان کردہ GST بچت اُتسو، جو اس ماہ کی 22 تاریخ سے شروع ہوا، معاشرے کے ہر طبقے کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔ اگلے سلسلے کی GST اصلاحات، بھارت کے بالواسطہ ٹیکس نظام کو آسان بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ یہ اصلاحات مختلف اشیاء اور خدمات پر ٹیکس کی شرح کم کرکے شہریوں کو خاطر خواہ راحت فراہم کررہی ہیں۔ آج ہم فِٹنس مراکز اور سائکلوں پر GST کی شرح کو کم کرنے سے متعلق

حکومت نے شہریوں کو بڑی راحت فراہم کرنے اور کنبوں کا مالی بوجھ کم کرنے کی خاطر ایک اہم پہل کی ہے۔ اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کے تحت حکومت نے Gym اور فٹنس مراکز پر ٹیکس کی شرح 18 فیصد سے گھٹا کر 5 فیصد کردی ہے۔ GST میں اِس نمایاں کٹوتی سے فِٹنس سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے اخراجات کم ہوں گے اور صحت مند طرز زندگی کو فروغ حاصل ہوگا۔ اِسی کے ساتھ حکومت نے سائکلوں پر بھی ٹیکس کی شرح 12 فیصد سے گھٹا کر 5 فیصد کردی ہے، جو فِٹنس، آؤٹ ڈور سرگرمیوں اور صحت مند طرز زندگی کو بڑھاوا دینے کی ایک اہم کوشش ہے۔ نئی اصلاحات کے تحت ٹیکس کو معقول بنانے سے فِٹنس مراکز تک اب لوگوں کی زیادہ رسائی ہوگی۔

اِس سے معاشرے میں علاج و معالجہ پر مبنی صحت کی بجائے صحت سے متعلق احتیاطی اقدام اپنانے کی طرف لوگوں کا رجحان بڑھے گا، جس کے نتیجے میں کنبوں کے طویل مدتی صحت اخراجات میں کمی آئے گی۔ Gym، فٹنس مراکز اور سائکلوں میں ٹیکس کی شرحوں میں کمی ایک صحت مند اور زیادہ سرگرم، ملک کی تعمیر کی سمت ایک فیصلہ کن قدم ہے۔ یہ اقدام ”فِٹ انڈیا موومنٹ“ کو بھی تقویت فراہم کرتا ہے، جو شہریوں کو باقائدہ ورزش اور طرز زندگی میں تبدیلی کے ذریعے مہلک بیماریوں سے بچنے کی ترغیب دیتا ہے۔