اوڈیشہ حکومت نے ریاست میں یونیورسٹیوں اور کالجوں میں طالبات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے مقصد سے خصوصی پروگرام ”شکتی سِری“ کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ موہن چرن ماجھی نے کَل بھونیشور میں یہ اعلان کیا۔
یہ پروگرام ریاست کے اعلیٰ تعلیم کے محکمے کے تحت آنے والی سبھی 16 یونیورسٹیوں اور 730 سرکاری اور امداد یافتہ کالجوں میں نافذ کیا جائے گا۔ بالاسور کے FM کالج میں حال ہی میں، فیکلٹی ممبر کی جانب سے مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے پر ایک طالبہ کی جانب سے خودسوزی کے بعد یہ اعلان کیا گیا ہے۔x
بالاسور میں مبینہ طور پر جنسی ہراسانی کی بنا پر کالج کے احاطے میں طالبہ کی جانب سے خودسوزی کے بعد ہوئی موت کے واقعے پراپوزیشن کی نکتہ چینی کے بعد اوڈیشہ کے وزیراعلیٰ موہن چرن ماجھی نے ریاست کے اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں طالبات کی حفاظت کے لیے خصوصی پروگرام ”شکستی سری“ کا اعلان کیا۔
شکستی سری، آٹھ مختلف اجزا پر مشتمل ہے جو یونیورسٹیوں اور کالجوں میں محفوظ تعلیمی نظام کو بنانے میں مدد کرے گا اور طالبات کو اپنا دفاع کرنے کی تربیت فراہم کرے گا۔ اِس کے علاوہ طالبات کو اُن کے قانونی حقوق اور پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ طالبات میں ذہنی صحت کے بارے میں بیداری پیدا کرے گا۔ ساتھ ہی شکتی سری موبائل ایپ بھی طالبات کو دستیاب کرایا جائے گا تاکہ شکایتوں سے متعلق داخلی کمیٹی ICC کے بارے میں آگاہی پھیلائی جا سکے۔شکتی سری پروگرام کا ایک ایک جز اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کے لیے ضابطہئ اخلاق بھی ہے جس کے تحت انھیں خواتین کی حفاظت، صنفی احساس اور پیشہ وارانہ اخلاقیات کے بارے میں آگاہی کی خاطر سالانہ آن لائن ٹریننگ ماڈیول مکمل کرنا ہوگا۔x