انڈین سپر لیگ ISL فٹ بال میں کَل رات جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں گوا FC نے محمڈن SC کو صفر کے مقابلے دو گول سے شکست دی۔ اِس جیت کے ساتھ ہی گوا FC پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے مقام پر پہنچ گیا ہے۔ موہن بگان سُپر Giant کے ساتھ وہ پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔
آج جمشید پور کے JRD ٹاٹا اسپورٹس کمپلیکس اسٹیڈیم میں جمشید FC کا مقابلہ اوڈیشہ سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔x